Tuesday, 14 February 2023

خوشی اور غم میں وقت کی ترتیب ایک سی نہیں رہتی

فاصلہ


 ایک منٹ سے دوسرے منٹ کے درمیان کتنا فاصلہ ہے؟

اور میں تمہیں بتا دوں، ساٹھ سیکنڈ نہیں ہے 

اور نہ ہی ایک گھنٹے سے دوسرے گھنٹے کا فاصلہ ساٹھ منٹ

تم جو سمجھتے ہو ایک ہفتے سے دوسرے ہفتے کا فاصلہ سات دن

سب غلط ہے

نہیں ہیں سال میں تین سو پینسٹھ دن

خوشی اور غم میں وقت کی ترتیب ایک سی نہیں رہتی

ساٹھ سیکنڈ کی خوشی میں گزرتا لمحہ 

غم کے قالب میں ڈھل جائے تو صدیاں نِگل جائے


محمد جمیل اختر

No comments:

Post a Comment