Tuesday, 14 February 2023

وہ زندگی کا برا سمے تھا

وہ زندگی کا

بُرا سمے تھا

میں تم سے جب تک مِلا نہیں تھا

سمے جو گُزرا

سماں جو بدلا

تو تم کو میری وِیران دُنیا میں 

ایسے رب نے اُتار ڈالا

کہ جیسے کوئی

اُجاڑ پودے کی خالی ٹہنی پہ 

اوس بن کر اُتر گیا ہو

نِکھر گیا ہو

وہ خالی ٹہنی

جو اپنے ہونے کا

کر نہ پائی یقین اب تک

اُسے تِرا وہ وجودِ شبنم

بتا رہا ہے کہ خاص ہے وہ


سلمان بشیر

No comments:

Post a Comment