Tuesday 14 February 2023

آؤ چلو کچھ سپنوں کو ہم جاگتی آنکھیں دیکھیں

دیوانے کی باتیں


آؤ چلو کچھ سپنوں کو

ہم جاگتی آنکھیں دیکھیں

اوڑھ کے چادر خواہش کی

اُس دیس میں راتیں کاٹیں

جہاں سردی جان نہ لیتی ہو

جہاں دُھوپ فضا کی بیٹی ہو

جہاں آگ فقط ہو چُولہے کی

اور بارش چھت کی زینت ہو

جہاں جون کی تپتی گرمی میں

ہو ٹھنڈک میٹھے سائے میں

جہاں گھر کے پیارے آنگن میں

ہر سُورج ڈُوبے چائے میں

جہاں شکوے وعدے ساتھ رہیں

اور لوگ بِنا کوئی ذات رہیں

ہاں دُکھ بھی ہو آباد کہیں

جو یادوں میں کھو جاتا ہو

جو نیند کے سنگ سو جاتا ہو

اُس دیس میں جب کوئی مرتا ہو

تو موت وجہ ہو مرنے کی


کمیل کاظمی

No comments:

Post a Comment