Friday, 10 February 2023

شہر نبی ہے سامنے آہستہ بولیے

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


شہر نبیﷺ ہے سامنے، آہستہ بولیے

دھیرے سے بات کیجیے، آہستہ بولیے 

انﷺ کی گلی میں دیکھ کے رکھیے ذرا قدم 

خود کو بہت سنبھالیے،۔ آہستہ بولیے 

انﷺ سے کبھی نہ کیجیے اپنی صدا بلند 

پیشِ نبیﷺ جو آئیے،۔ آہستہ بولیے 

ہر اک سے کیجیے گا یہاں مسکرا کے بات 

جس سے بھی بات  کیجیے،۔ آہستہ بولیے 

آداب یہ ہی بزمِ شہِ دو جہاںﷺ کے ہیں 

سر کو جھکا کے آئیے،۔ آہستہ بولیے 

امجد وہ جان لیتے ہیں سائل کے دل کی بات 

پھر بھی جو دل مچل اٹھے،۔ آہستہ بولیے


امجد اسلام امجد

No comments:

Post a Comment