Friday, 10 February 2023

صاف لکھا ہے سر لوح جبیں آپ کا ہوں

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


صاف لکھا ہے سرِ لوحِ جبیں آپﷺ کا ہوں

میرے آقاﷺ میں کسی کا بھی نہیں آپﷺ کا ہوں

کرۂ عشق سے باہر بھی حضور آپﷺ کا تھا

کرۂ عشق میں جب سے ہوں مکیں آپﷺ کا ہوں

مجھ کو بہکائے گا کیا جلوۂ دنیا کا فریب

میرا ایمان کی حد تک ہے یقیں آپﷺ کا ہوں

سب کو ہے ناز غلامی پہ بڑی طاقتوں کی

میرا اعزاز کہ میں خاک نشیں آپﷺ کا ہوں

اس کی خوشبو کی دھنک ہے سرِ افلاک سلیم

حق تعالیٰ نے عطا کی ہے زمیں، آپﷺ کا ہوں


سلیم کوثر

No comments:

Post a Comment