عارفانہ کلام حمد نعت منقبت
ہمیشہ قریۂ اُمی لقب میں رہتے ہیں
جہاں کہیں بھی ہوں حدِ ادب میں رہتے ہیں
ازل کے دن سے ہیں تیرے غلام ابنِ غلام
غرورِ نسبت و فخرِ نسب میں رہتے ہیں
سوادِ روح میں صلِ علیٰؐ کی خوشبو ہے
ثنا کے حرف جو دامانِ لب میں رہتے ہیں
گدازِ نعتﷺ، بشر دوستی سکھاتا ہے
ہر ایک شخص سے ملتے ہیں سب میں رہتے ہیں
نوازتا ہے وہ شہریت اپنے قریہ کی
عجم نژاد، دیارِ عرب میں رہتے ہیں
ریاض ان کو ہی ملتا ہے حاضری کا شرف
جو ان کی یاد، جو ان کی طلب میں رہتے ہیں
ریاض مجید
No comments:
Post a Comment