Tuesday 20 June 2023

یونہی دل بیتاب کوئی رات مچل جائے

 یونہی دل بے تاب کوئی رات مچل جائے

اور اس پہ میرا زعم کہ تُو ساتھ مچل جائے

وہ دن بھی دکھائیں گے زمانے کے حوادث

بجلی کی چمک دیکھ کے برسات مچل جائے

دنیا میں کہاں کون بھلا میرے سوا ہے

جو کھا کے محبت میں بڑی گھات مچل جائے

ایک اس کا خِرد بزمِ طرب میں بھی فسردہ

ایک میرا جنوں جو بھی ہوں حالات مچل جائے

اس آس پر پھر ساری سنی ہم نے کہانی

ایک حرفِ وفا بعدِ شکایات مچل جائے

جب تجھ سے چمکتے ہیں فلک پر مہ و انجم

پھر کیوں نہ کوئی زیرِ سموات مچل جائے

اشعار میں ڈھل جائے اگر تیرا سراپا

رنگینئ و حُسنِ گُل باغات مچل جائے

ہے دل کو یقیں دل پہ ستم ڈھا کے ستمگر

دیکھے کبھی خود آ کے نشانات مچل جائے

دل ہی نہ رہا اب مِرے پہلو وہ دانش

جو تجھ سے صنم وقت ملاقات مچل جائے


احسان علی دانش

No comments:

Post a Comment