Monday, 19 June 2023

راز کہتے ہیں اگر پھر نہ بدنام کیجیے

 راز کہتے ہیں اگر پھر نہ بدنام کیجیۓ

عشق تماشہ ہے تو سرِ عام کیجیۓ

عشق سچا بھی اور ملن کی دعا بھی

جائیے صاحب آپ اور کوئی کام کیجیۓ

اپنے آپ سے نہیں ملا ہوں کئی دن سے

ہو سکے تو ملاقات کا انتظام کیجیۓ

یوں چبا چبا کر نہ ادا کیجیۓ حضور

گِلہ مجھ سے ہے لفظوں کا احترام کیجیۓ

آپ نے پوچھا ہے خودکشی کا حلال طریقہ

صاحب دل کسی بے وفا کے نام کیجیۓ

ایک سانس کے محتاج پر سجتا نہیں غرور

خاک ہیں تو خاک بن کر کلام کیجیۓ

سچ مُفت میں بھی لیتا نہیں یہاں کوئی

جُھوٹ بولیۓ اور کھرے دام کیجیۓ

عرق اور غرق میں ہے نقطے کا فرق

دعا سے کام چلائیے غصہ حرام کیجیۓ

اس سے پہلے ہو جائیں بے نور آنکھیں

چلے آئیے رنگین کوئی شام کیجیۓ


آفتاب چکوالی

آفتاب احمد خان

No comments:

Post a Comment