Tuesday 20 June 2023

جلوۂ نور محمد کا جو سامان ہوا

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


جلوۂ نورِ محمدﷺ کا جو سامان ہوا

عالمِ خاک پہ اللہﷻ کا احسان ہوا

اپنی مخلوق پہ اللہﷻ مہربان ہوا

ہم گنہگاروں کی بخشش کا بھی امکان ہوا

رنگ اور نور صبا اور مہک پھیل گئی

میرے سرکارؐ کی آمد کا جو اعلان ہوا

دشتِ تشکیک میں تھک کر جو گری ہوں میں کبھی

انﷺ کو جب سوچا تو تازہ مِرا ایمان ہوا

نعت لکھنے کا سلیقہ ہے عطائے ربی

اس کی بخشش سے ہی دل میرا قلمدان ہوا


تسنیم عابدی

No comments:

Post a Comment