Sunday, 18 June 2023

اے عشق نبی میرے دل میں بھی سما جانا

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


اے عشق نبی میرے دل میں بھی سما جانا

مجھ کو بھی محمدﷺ کا دیوانہ بنا جانا

وہ رنگ جو رومی پر جامی پہ چڑھایا تھا

اس رنگ کی کچھ رنگت مجھ پہ بھی چڑھا جانا

قدرت کی نگاہیں بھی جس چہرے کو تکتی تھیں

اس چہرہ انوارﷺ کا دیدار کرا جانا

جس خواب میں ہو جائے دیدار نبی حاصل

اے عشق کبھی مجھ کو نیند ایسی سلا جانا

دیدار محمدﷺ کی حسرت تو رہے باقی

جزا سکے ہر اک حسرت اس دل سے مٹا جانا

دنیا سے ریاض! ہو جب عقبٰی کی طرف جانا

داغ غم احمدﷺ سے سینے کو سجا جانا


ریاض الدین سہروردی

No comments:

Post a Comment