Tuesday, 20 June 2023

خطرہ نہ کر دے جرأت اظہار سوچ لے

 خطرہ نہ کر دے جرأتِ اظہار، سوچ لے

لے سوچ خوب غور سے اک بار، سوچ لے

گاوں میں پھیل جاتی ہے پنکھے کی واردات

بِکتا ہے شہر شہر میں اخبار، سوچ لے

بٹوارہ جائیداد کا ہے، خون کا نہیں

مت کھینچ گھر کے صحن میں دیوار سوچ لے

کتنے گلاب تیری روایات کے سبب

مُرجھا گئے قبیلے کے سردار، سوچ لے

اے میرے بھائی! کل تجھے شرمندگی نہ ہو

مت مجھ کو بیچ مصر کے بازار، سوچ لے

حسنین بار بار تِرے شہر کی طرف

آنا نہیں ہے آئے ہیں اس بار، سوچ لے


حسنین قاسمی

No comments:

Post a Comment