شہید بچے
کیا بیان کرے واصف
سانحہ پشاور کے
سب شہید بچوں کے
والدین کے صدمے
چند سال پہلے تک
ناشتے کی ٹیبل پر
ان کے پھول سے بچے
ان کے ساتھ ہوتے تھے
آج وہ اکیلے ہیں
اور ان کی آنکھوں میں
آنسوؤں کے ریلے ہیں
کیا بیان کرے واصف
چند سال پہلے تک
ان کے پھول سے بچے
ہنستے مسکراتے تھے
صبح دم وہ چِڑیوں کے
سنگ چہچہاتے تھے
اور سکول جاتے تھے
آج گھر کے آنگن میں
چہچہاتی چِڑیوں اور
مسکراتے بچوں کی
ساتھ ساتھ قبریں ہیں
جبار واصف
No comments:
Post a Comment