عارفانہ کلام حمد نعت منقبت
وہ بشر عالم میں بے حد خُوب ہے
جس کو بھی در آپؐ کا مطلُوب ہے
دو جہاں قدموں تلے جس کے رہیں
وہ فقط رب کا مِرے محبُوبﷺ ہے
زخم دے جو اس کو بھی چاہت ملے
میرے آقاﷺ کا یہی اسلُوب ہے
خود جلاتی ہے وفا کے وہ دِیے
جو بھی طیبہ سے ہوا منسُوب ہے
اپنے دامن میں جگہ دے دیجیۓ
چاک داماں دل بڑا محجُوب ہے
سر پہ ہو آقاﷺ کا اب دستِ کرم
غم کی سُولی ہے یہ دل مصلُوب ہے
ہے نبیؐ کی نعل کا صدقہ کرن
حُسن والوں میں بنِ یعقوب ہے
کرن زہرہ
No comments:
Post a Comment