Sunday 14 January 2024

روٹھنا تو فقط بہانہ تھا

 رُوٹھنا تو فقط بہانہ تھا

آپ کا ظرف آزمانا تھا

غیر کو پا کے مُجھ کو بُھول گیا

جس سے رشتہ مِرا پرانا تھا

میں اُسے یاد کر رہی تھی سدا

’ورنہ اُس نے تو بُھول جانا تھا‘

میں زمانے کے آگے آگے تھی

پیچھے پیچھے مِرے زمانہ تھا

اس کا میں اعتبار کیا کرتی

وہ حقیقت نہیں، فسانہ تھا

بُھول بیٹھی ہوں میں ہنسی اپنی

آپ کو یوں نہ مُسکرانا تھا

میں تعلّق نِبھاتی کیا اُس سے

رِشتۂ جان مگر نِبھانا تھا

میں بھی اُس پر یقین رکھتی تھی

خُود کا کھو کر تُجھی کو پانا تھا

جان دیتی نہ کیوں سحر اُس پر

اُس کا انداز دِلبرانہ تھا


بشریٰ سحر

No comments:

Post a Comment