Sunday, 14 January 2024

ہم تو بکنے کو ہیں تیار زلیخا یوسف

 ‎ہم تو بِکنے کو ہیں تیار زُلیخا یوسف

‎آپ بن جائیں خریدار زلیخا یوسف

‎تُو نے قصّے تو لکھے ہوں گے ہزاروں لیکن

‎ہے مُصنف تِرا شہکار زلیخا یوسف

‎ہر کہانی میں گُنہ گار نہیں ہوتا مرد

‎لڑکیوں پڑھ تو لو اک بار زلیخا یوسف

‎اِک طرف مصر تھا اِک اور خدائے آدم

‎رہ گئے تھے پس دیوار زلیخا یوسف

‎اس نے دُنیا میں اُتارے ہیں فقط چار ہی لوگ

‎اپنا محبوب، گُنہ گار، زلیخا، یوسف


اریب عثمانی

No comments:

Post a Comment