خُوشبوئے گُل سے خزاں رُتوں کی ملاقات ہو گئی
یوں غمزدہ پیار وفا کے جذبوں کی اوقات ہو گئی
حالِ دل وہ ہمارا پوچھیں، یا کہیں چُھپ رہیں؟
اُن کی سلامتی کی آرزؤِ فکر تو اپنی مدارات ہو گئی
کچھ دنوں سے اُن کی خبر نہ گُلشن کے نظاروں کی
مگر سُنا ہے کہ وہاں آتش و خُوں کی برسات ہو گئی
یہ جنگ و جدل کے بادل یہ میرے گُلزاروں کے آنسُو
وبا پر زخمِ وبا سے دھرتی نشانۂ حادثات ہو گئی
امن کی کلی سے اپنی مٹی کی خُوئے آزادی تک فہیم
اپنے پیار کی خاطر یوں لڑیں کہ عدُو کو مات ہو گئی
امتیاز فہیم
No comments:
Post a Comment