عارفانہ کلام حمد نعت منقبت
مظلوم کی فریاد، ندا ابنِ علیؑ ہے
عظمت کے مناروں کی صدا ابنِ علیؑ ہے
سرکارِ دو عالمؐ کی کمر اس کی سواری
عظمت کے مناروں کی صدا ابنِ علیؑ ہے
ظالم کی کسی طور حمایت نہیں کرنا
اس قول کی تائید بنا ابنِ علیؑ ہے
بس اس کو یزیدوں سے زرا ڈر نہیں لگتا
مظلوم کے ہونٹوں کی دُعا ابنِ علیؑ ہے
حق گوئی پہ ارشادِ نبی پاکؐ ہے موجود
حق گوئی کی تصویر بنا ابنِ علیؑ ہے
ماں فاطمہؑ نے گود میں قرآن پڑھایا
ہر ظُلم مٹانے کی دوا ابنِ علیؑ ہے
تاحشر اندھیروں کا کوئی ڈر نہیں باقی
تاحشر اندھیروں میں ضیا ابنِ علیؑ ہے
ادریس روباص
No comments:
Post a Comment