Monday, 1 January 2024

دل جو یاد حرا جیا ہی نہیں

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


دل جو یادِ حِرا جِیا ہی نہیں

آشنائے خداﷻ ہُوا ہی نہیں

جسﷺ کی خاطر یہ کائنات بنی

کون سی شے پہ اُسؐ کی شاہی نہیں

دیکھ لہجہ لبِ رسالتﷺ کا

مامتائی ہے،۔ انتباہی نہیں

جس کو سِیرت نہ ہو سکی ازبر

اس پہ قرآں کبھی کُھلا ہی نہیں

طائف و بدر کی گواہی ہے

اس کی تعلیم خانقاہی نہیں


جلیل عالی 

No comments:

Post a Comment