عارفانہ کلام حمد نعت منقبت
اظہارِ عقیدت میں بہت وقت گُزارا
حسّانؓ سے آگے نہ بڑھا شعر ہمارا
کونین کی ہر چند کہ دولت ملی اُنؐ کو
کیا شان تھی فاقوں پہ ہی ہوتا تھا گُزارا
قُدرت کی عطا معجزۂ شقِ قمر ہے
دو نِیم ہُوا چاند نے پایا جو اِشارا
فاروقؓ کو ایمان کی دولت ملی اُنؐ سے
صدیقؓ نے لا کر رکھّا گھر سارے کا سارا
عثمانؓ غنی اور علیؓ شاہِ ولایت
یہ ہستیاں تا حشر نہ آئیں گی دوبارا
انور جاوید ہاشمی
No comments:
Post a Comment