عارفانہ کلام حمد نعت منقبت
برائے نقشِ منور شریک ہوتا ہے
سُخن میں سوچ کا جوہر شریک ہوتا ہے
نبیؐ کا ذکر وہ ذکرِ عظیم ہے جس میں
مِرا خدا بھی برابر شریک ہوتا ہے
خُمار خانۂ دُنیا فضول ہے، صاحب
تو اس فریب میں کیوں کر شریک ہوتا ہے
اُسے خیال ہے یعنی تمام باتوں کا
خُوشی غمی میں جو اکثر شریک ہوتا ہے
قضا کے ساتھ ہمیشہ مکالمے میں سعید
جو سر پِھرا ہو، وہ بہتر شریک ہوتا ہے
مبشر سعید
No comments:
Post a Comment