عارفانہ کلام حمد نعت منقبت
تیری چوکھٹ پہ جب آنا ہو گا
کتنا خُوش بخت وہ لمحہ ہو گا
میں درِ پاکؐ پہ رکھ دوں گی جبیں
اور محبت میں جو سجدہ ہو گا
اس کی آنکھوں کے ملائک شیدا
جس نے سرکارؐ کو دیکھا ہو گا
میں کروں گی تیرےؐ روضے کا طواف
سر پہ رحمت کا وہ سایا ہو گا
دل سنبھالے سے نہیں سنبھلے گا
سامنے گنبدِ خضرا ہو گا
چُوم کر آپؐ کا نُوری تلوہ
میری مرقد میں اُجالا ہو گا
میری جنّت ہے مدینہ جاناں
پھر نہیں لوٹ کی آنا ہو گا
جاناں ملک
No comments:
Post a Comment