Saturday 20 January 2024

ایک کتھئی شام ہواؤں میں عطر گھول گیا کوئی

 کتھئی شام


ایک کتھئی شام

ہواؤں میں عطر گھول گیا کوئی

لکھنے خوابوں کو پلکیں جو مُوندیں

کہ کاجل لگا گیا کوئی


صبح ہنستی تھی

اور رات بھی تھی گنگناتی

پر اف اس کی وہ ظالم ادا

بے وجہ مسکرانے کا سبب دے گیا کوئی


منزل تھی دور

اور نہ تھا کوئی ہم سفر

ایسی سنسان راہوں میں

مجھ سے میری پہچان کرا گیا کوئی


چاند ہے کچھ مایوس

گل بھی ہیں گم صم اور بے رنگ

ارے تمہارے بھی دن آئیں گے

آج تو بازی لے گیا کوئی


ممکن نہ رہا گھونگھٹ کے بھی

چھپانا یہ مخملی حسن میرا

سوچ زمانہ کا جوکھم

کالا ٹیکا لگا گیا کوئی


انیتا موہن

No comments:

Post a Comment