Saturday 20 January 2024

یوں منور ہے یہ دل غار حرا ہو جیسے

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


یوں منوّر ہے یہ دل غارِ حِرا ہو جیسے

اُس کے اندر کوئی مہتاب رہا ہو جیسے

گُنبدِ سبز ہے یوں تازہ بہ تازہ ہر آن

ذہن میں کوئی نیا پُھول کِھلا ہو جیسے

دلِ آوارہ کو بے ساختہ آیا ہے قرار

چند گھڑیاں تِری صُحبت میں رہا ہو جیسے

تجھ سے اُلفت بھی ہے احساسِ ندامت بھی ہے

اپنا حق مُجھ سے کوئی مانگ رہا ہو جیسے

اپنی خواہش سے کوئی بات نہ مُنہ سے نکلی

تیرا فرمان ہی فرمانِ خُدا ہو جیسے

اتنے اوصاف کسی ایک بشر میں تو نہیں

تیری صُورت میں مصوّر بھی چُھپا ہو جیسے

سیکڑوں چاند لیے پھرتا پیشانی میں

آسماں تیرے ہی کُوچے کا گدا ہو جیسے

ان گِنت صدیوں سے مصروفِ ثنا ہو اعظم

اسی خاطر تخلیق کِیا ہو جیسے


اعظم چشتی

No comments:

Post a Comment