عارفانہ کلام حمد نعت منقبت
تیری حمد و ثناء میں کروں یا خدا
اپنا رحم و کرم کر دے مجھ کو عطا
تُو رحیم و کریم اور بخشندہ ہے
تیری ہی ذات جاوید و پائندہ ہے
آسمانوں زمینوں کا خالق ہے تُو
ان میں موجود ہر جاں کا رازق ہے تُو
تُو اندھیرا کرے تو اجالا کرے
تُو جسے چاہے ادنیٰ سے اعلیٰ کرے
تُو نے پیدا کئے بجا و شمس قمر
رکھ دئیے ہیں سمندر میں لعل و گہر
یہ جمادات ہیں،۔ یہ نباتات ہیں
تیری قدرت سے ارض و مساوات ہیں
میں سیہ کار ہوں، میں خطاوار ہوں
تیری رحمت کا مولیٰ طلب گار ہوں
میری ناقص زباں میرا عاجز بیاں
میں گُنہ گار ہوں بخش دے مہرباں
سر بہ سجدہ ہے تیرا سراجِ حزیں
بخش اسے زاہدوں سا مزاجِ متیں
سراج گلاؤٹھوی
No comments:
Post a Comment