“ اس طرف سے نعرہ تھا ”انگریز نکل جاؤ“
اس طرف سے لاٹھی، گولی، جیل
اس طرف سے آزادی کے دل جلے پروانے
خالی ہاتھ
اس طرف سے گوروں، کالوں، زردوں کی افواج
سنگینیں، بندوقیں، آرمرڈ کار
ہم
جنگِ آزادی کے متوالے لڑکوں کا اک چھوٹا سا دستہ
گوپی، بترا، اندر سنگھ
شانتی اور لِیلا
آگے آگے میں
پشتو کی سرمستی سے دیوانہ
آزادی کے جذبے سے سرشار
خدائی خدمت گار
گورا چیخے
ہالٹ! ہم پکاریں
”کُتو نِکل جاؤ“
گھوڑے پر سوار گورا کچھ زور سے بڑبڑایا
وہ کچھ کالے دوڑے
لاٹھیاں لہرائیں
ہم پر ایسے لپکے جیسے بُھوکے جنگلی بھیڑئیے
یا ہمارے خان بابا کے تازی شکاری کتے
اجمل خٹک
No comments:
Post a Comment