Friday, 19 January 2024

روضۂ احمد مختار دکھا دے یارب

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


روضۂ احمدِ مختارﷺ دِکھا دے یارب

بلبل زار کو گُلزار دکھا دے یارب

جن کے دیدار سے ملتا ہے دل و جاں کو سکوں

وہ حرم وہ در و دیوار دکھا دے یارب

آرزو جس کی تصور کو بھی مہکاتی ہے

وہ حسین شہر بس اک بار دکھا دے یا رب

حسرتِ دِید سے جلتی ہوئی آنکھوں پر کرم

گُنبدِ سبز کے انوار دکھا دے یا رب

اپنی رحمت سے کبھی تائب عاصی کو نواز

اپنے محبوب کا دربار دکھا دے یا رب


حفیظ تائب

No comments:

Post a Comment