Friday, 19 January 2024

محمد نام اس دل میں جڑا مثل نگینہ ہے

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


محمدﷺ نام اس دل میں جڑا مثلِ نگینہ ہے

اسی کا وِرد کرتی ہوں، یہی میرا خزینہ ہے

سدا ملتی ہی رہتی ہے مجھے خیرات جلووں کی

انہی کے نُور سے روشن نظر کا آبگینہ ہے

تصوّر میں ہمیشہ سامنے ہے والضحیٰ چہرہ

حقیقت میں بھی تو دیکھوں مِری حسرت دیرینہ ہے

درودِ پاکﷺ کی محفل سجا کر نعت کہتی ہوں

خوشا قسمت، یہی عادت، یہی میرا قرینہ ہے

ازل سے زندگی میں آپؐ کی یادوں کی رونق ہے

بسیں دل میں مِرے آقاؐ مِرا دل بھی مدینہ ہے

بُلا لیں ناز کو در پر رہوں گُنبد کی چھاؤں میں

مِرے شاہاؐ جُدائی میں ہُوا دُشوار جینا ہے


صفیہ ناز

No comments:

Post a Comment