عارفانہ کلام حمد نعت منقبت در مدح عباس
زہراؑ کا اعتبار ہے عباسؑ کا وجود
کس درجہ ذی وقار ہے عباسؑ کا وجود
اہلِ وفا کے دل میں ہے عباسؑ کا مقام
ہر بے وفا پہ بار ہے عباسؑ کا وجود
جھوٹی قسم نہ کھائے گا عباسؑ کی کوئی
تا حشر برقرار ہے عباسؑ کا وجود
کلثومؑ ہو سکینہؑ ہو زینبؑ ہو یا حسینؑ
ہر ایک کا قرار ہے عباسؑ کا وجود
قائم یہ فیصلہ ہے ہر اک حق شعار کا
اسلام کا نکھار ہے عباسؑ کا وجود
قائم جعفری
سید محمود علی
No comments:
Post a Comment