Sunday, 14 January 2024

نبی کے نام کا صدقہ اتارنے والی

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


نبیﷺ کے نام کا صدقہ اتارنے والی

یہ عائشہؓ ہیں نبیﷺ کو پکارنے والی

سہاری جائے گی محشر میں آبِ کوثر پر

حضورؐ کو دمِ رحلت سہارنے والے والی

حدیث و مصحف ربی تِرے رہین رہے

صحابیوںؓ کے ہُنر کو نکھارنے والی

کتابیں اور روایات سے ڈرے بھی تو کیوں

خدا کے حُکم سے گھر میں پدھارنے والی

نبیؐ کی زیست کا مظہر، وہ علم کا محور

وہ ناگزیر ہے پل سے گُزارنے والی

یہ مصطفیٰﷺ کی فصیح و بلیغ زوجہ ہیں

یہ زندگی کے دنوں کو نتھارنے والی

یہ بنتِ حضرتِ صدیقؓ، ملکۂ درِ حق

حضور پاکﷺ کی زُلفیں سنوارنے والی


عاجز کمال رانا

No comments:

Post a Comment