Monday, 13 May 2024

گھڑی بھر کے لیے مر کر ابد تک جینے آتے ہیں

 شہانِ کربلا


گھڑی بھر کے لیے مر کر ابد تک جینے آتے ہیں

مجاہد جب کبھی جامِ شہادت پینے آتے ہیں

دکھانے قاتلوں کو ان کے چہرے پیغمبر

لیے ہاتھوں میں اپنے خون کے آئینے آتے ہیں

اک ایسے اوج پر مینار ہے شوقِ شہادت کا

جہاں قربانیوں کے زینے آتے ہیں

ہمیں نامِ علیؑ سے جرأت اظہار ملتی ہے

ہمارے ہونٹ کچھ اہلِ ستم جب سینے آتے ہیں

قتیل اُن کی شجاعت پر خدا خود داد دیتا ہے

مظالم کے مقابل تان کر جو سینے آتے ہیں


قتیل شفائی

No comments:

Post a Comment