عارفانہ کلام حمد نعت منقبت
مجھ کو آقاﷺ نے مدینے میں بلایا ہی نہ تھا
نعت کہنے کا سلیقہ مجھے آیا ہی نہ تھا
روشنی نور کے اندر سے گزر جاتی تھی
بس اسی واسطے سرکارؐ کا سایہ ہی نہ تھا
اک ندامت کی امانت تھا ازل سے آنسو
جُز تِرے در کے کہیں اور بہایا ہی نہ تھا
ساری دنیا مِرے قدموں میں سمٹ آئی ہے
اب کہ وہ خواب میں آیا جو کہ آیا ہی نہ تھا
حفیظ اللہ بادل
No comments:
Post a Comment