Friday, 17 May 2024

اپنی عظمت یوں زمانے کو دکھا دیتے ہیں آپ

   عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


اپنی عظمت یُوں زمانے کو دکھا دیتے ہیں آپﷺ

لوگ پتھر مارتے ہیں اور دُعا دیتے ہیں آپﷺ

دِین کی تبلیغ کا انداز ہے کیا مُنفرد

لوگ کُوڑا پھینکتے ہیں مُسکرا دیتے ہیں آپﷺ

بند مُٹھی سے صدائے لا الہ آنے لگی

پتھروں کو کلمۂ وحدت پڑھا دیتے ہیں آپﷺ

واہ طرزِ تربیت اے شاہِ والا آپﷺ  کا

بدوؤں کو رہبرِ دنیا بنا دیتے ہیں آپﷺ


سرور خان سرور

No comments:

Post a Comment