کتنا کمزور ہے ایمان پتا لگتا ہے
گھر میں آیا ہوا مہمان بُرا لگتا ہے
میں نے ہونٹوں پہ تبسّم تو سجا رکھا ہے
غم بُھلانے میں مگر وقت بڑا لگتا ہے
آپ بے کار مجھے شجرہ دِکھانے آئے
آپ جو بھی ہیں وہ لہجے سے پتا لگتا ہے
جب ملاتا ہوں نظر تو نہیں ملتی نظریں
جب ہٹاتا ہوں نظر اس کو بُرا لگتا ہے
یوں غمِ ہجر کو دنیا سے چُھپاتا ہوں مگر
کتنا کمزور ہوں آنکھوں سے پتا لگتا ہے
احیاالسلام بھوجپوری
احیاء بھوجپوری
No comments:
Post a Comment