میرے مولا یہ کس کی چاہت ہے
اور چاہت بھی کیا مصیبت ہے
خودکشی کے کئی طریقے ہیں
سب سے پہلا مگر محبت ہے
گر بچھڑنا ہے تو اجازت کیا
ہاتھ چھوڑو، تمہیں اجازت ہے
ہے عبادت میں بھی سکوں لیکن
تیری قُربت بلا کی راحت ہے
لکھتے لکھتے دماغ خُشک ہوئے
شاعری بھی کیا اذیت ہے
وقت رُخصت تِرا گلے مِلنا
یہ مِری عمر بھر کی دولت ہے
حمزہ حسام
No comments:
Post a Comment