Monday, 16 June 2025

مکمل ہے کوئی تو بس خدا ہے

 مکمل ہے کوئی تو بس خُدا ہے

ہمارے آپ میں رکھا ہی کیا ہے

کسی کی آج ہی دُنیا لُٹی ہے

کسی کو آج ہی سب کچھ مِلا ہے

مناسب ہے اگر تو کاٹ لیجے

ہمارا سر تو پہلے سے جُھکا ہے

کوئی ہر حال میں مشکُور تیرا

کسی کو ہر گھڑی تجھ سے گِلہ ہے

بتائیں کس طرح ہم شاد تم کو

ہمارا دل نہیں ہے کربلا ہے


شاہجہاں شاد

No comments:

Post a Comment