مصیبت کو نہ سمجھو تم مصیبت عین راحت ہے
مصیبت کو جو سمجھے عین راحت وہ کرامت ہے
نہ ہو مغموم جو غم سے، نہ ہو مسرور راحت سے
حقیقی ہے خوشی اس کو، مسرت ہی مسرت ہے
خوشی اور عیش و راحت میں، خدا کو بھول جاتے ہیں
خدا کو یاد اس حالت میں رکھنا، اک سعادت ہے
ہمیشہ رات دن جو خوشیوں میں مشغول رہتے ہیں
اگر ہو جائے کوئی غم تو بس دیکھو قیامت ہے
حیا کی گر خوشی چاہو تو مانو بات اک اس کی
کرو غم کی نہ پروا کچھ، اس سے تم کو راحت ہے
صغرا ہمایوں مرزا حیا
No comments:
Post a Comment