عارفانہ کلام حمد نعت منقبت
رسول پاک کی شفقت نہ ہر کسی کو ملی
وہ جس نے گھر کو لٹایا اسی سخی کو ملی
متاعِ زر تو لٹی، اور وہ سبھی کو ملی
غمِ حسینؑ کی نعمت کسی کسی کو ملی
سبھوں کے آقا ہیں مشکل کشا ہیں، مولیٰ ہیں
کہ خاک آپ کے در کی ہر اک ولی کو ملی
نشان آپ کے قدموں کے خاک پر تو ملے
یہ فوقیت نہ کبھی فرشِ مخملی کو ملی
💖کرم ہے پنج تنِ پاک کا گداؤں پر💖
جو شعر کہنے کی توفیق اس گدی کو ملی
نسیم نیازی اکبرآبادی
No comments:
Post a Comment