مجھے تو جان سے پیاری وطن کی حرمت ہے
وجود اس کا مقدس،. یہ میری جنت ہے
رہے ہمیشہ تُو خوشحال میرے پیارے وطن
تجھی سے میری ہیں خوشیاں تجھی سے راحت ہے
کیے عدو نے جتن ہیں تجھے مٹانے کے
خدا کے فضل نے رکھا تجھے سلامت ہے
مِری دعا ہے کہ دنیا میں سر بلند رہے
مِرا وطن ہی مِری شان، میری عزت ہے
کہیں نہ جاؤ اسے چھوڑ کر ارے زاہد
سکون ملے گا وطن میں یہیں سکینت ہے
محمد احمد زاہد
No comments:
Post a Comment