کچھ اس طرح
کچھ اس طرح تم روبرو آؤ میرے
کہ تمہارے سوا کچھ نہ دکھائی دے
کچھ اس طرح تم پکارو مجھے
کہ تمہارے سوا کچھ نہ سنائی دے
کچھ اس طرح تیری موجودگی کے ہوں نشاں
کہ میں ہر راہ کی تھکن بھول جاؤں
کچھ اس طرح تیرا در ہو میرا مقام
کہ میں در در کا بھٹکنا بھول جاؤں
کچھ اس طرح تم آ ملو مجھ سے
کہ میں اپنا آپ بھی بھول جاؤں
اسماء طارق
No comments:
Post a Comment