عارفانہ کلام حمد نعت منقبت
گاؤں آباد ہوئے شہر بسے آپؐ آئے
دشت گلزار بنے پھول کھلے آپؐ آئے
ظلمتیں ختم ہوئیں آپؐ کی آمد کے طفیل
روشنی پھیل گئی دیپ جلے آپؐ آئے
زندگی کا تھا سلیقہ نہ قرینہ کوئی
اپنے بگڑے ہوئے سب کام بنے آپؐ آئے
آپؐ نے آ کے مساوات کا یہ درس دیا
اور پھر شاہ و گدا ایک ہوئے آپؐ آئے
آپؐ سے قبل اندھیرے کے یہاں تھے ڈیرے
روشنی پھوٹ پڑی چاند کھلے آپؐ آئے
فرہاد احمد فگار
No comments:
Post a Comment