Thursday, 26 June 2025

ہم اہل بیت کا صدقہ ہی کھا رہے ہیں جناب

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


ہم اہلِ بیت کا صدقہ ہی کھا رہے ہیں جناب

کرم خدا کا یہ اعزاز پا رہے ہیں جناب

کسی کو چاہیں کیوں دنیا میں پنجتن سے سوا

یہ آپ کون سا رستہ دکھا رہے ہیں جناب

حسنؑ، حسینؑ، علیؑ، فاطمہؑ، رسولِ خداﷺ

مباہلہ میں یہی پانچ جا رہے ہیں جناب

علیؑ کے چہرے کو تکنا بھی اک عبادت ہے

علیؑ کے ذکر پہ کیوں کسمسا رہے ہیں جناب

خدا سے ان کے وسیلے کو پیش کرنے میں

خدا ہی جانے کہ کیوں ہچکچا رہے ہیں جناب


اکرام رشید قریشی

No comments:

Post a Comment