عارفانہ کلام حمد نعت منقبت
التجا ہے میری بس یہ رب سے
حمد منسوب ہو میرے رب سے
ہو میسر مجھے بھی یہ سلیقہ
نام لوں میں تیرا پر ادب سے
ہو ازل سے جو تیری ثنا خواں
کیا غرض ہو اسے روز و شب سے
تیرے اوصاف کا ہو بیاں کیا
ذات پوشیدہ ہے تیری سب سے
بے زبان کر سکے ذکر تیرا
یہ دعا مانگتی ہوں میں کب سے
رحم ہو مجھ پہ بھی میرے مولا
مجھ کو نسبت ہے شاہ عربؐ سے
فرخندہ رضوی خندہ
No comments:
Post a Comment