عارفانہ کلام حمد نعت منقبت
ہے اعلیٰ و ارفع مقام محمدﷺ
دل و جان صدقے بنام محمدﷺ
مزہ آئے گا حشر میں مے کشی کا
ملے گا جو پینے کو جام محمدﷺ
رہو چین سے امن و محبت سے
ہے لازم ہمیں احترام محمدﷺ
کیے جاؤ تقلید ان کی رفیقو
ہے رہنا اگر شادکام محمدﷺ
تھے مصروف خندہ وہ یاد خدا میں
گزرتے یونہی صبح و شام محمدﷺ
فرخندہ رضوی خندہ
No comments:
Post a Comment