عارفانہ کلام حمد نعت منقبت
سفر میں حضر میں آگہی آپ ہیں
قول میں فعل میں روشنی آپ ہیں
قبر میں حشر میں بزمِ امکان میں
ضامن و شافعِ امتی آپﷺ ہیں
از ازل تا ابد جہاں میں ہر طرف
رحمتیں، برکتیں، عزتیں آپ ہیں
ہر طرف ہیں خار قلب میں جگر میں
چاشنی آپ ہیں تازگی آپﷺ ہیں
سفر میں حضر میں بزمِ امکان میں
رہنما آپ ہیں، مقتدا آپﷺ ہیں
کون زاہد کا حاجت روا ہے بھلا
آپ ہیں آپ ہیں یا نبی آپﷺ ہیں
محمد احمد زاہد
No comments:
Post a Comment