Thursday, 26 June 2025

اے اللہ تیرے نام پر ظلم زیادہ ہوئے ہیں

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت

اے اللہ


اے اللہ

تُو رحیم ہے، تُو کریم ہے

مگر تیرے بندے تیرے نام پر

ایک دوسرے کا خون بہاتے ہیں

تُو ان سے یقیناً حساب لے گا

کہ تُو عادل بھی ہے اور علیم بھی ہے

لیکن مجھے تیرے نام لینے والوں سے

ڈر لگنے لگا ہے

اس لیے کہ

تیرے نام پر نیکیاں بہت ہوئی ہیں

لیکن ظلم ان سے کہیں زیادہ ہوئے ہیں


رضی عابدی

No comments:

Post a Comment