Friday, 27 June 2025

کر دیجیے کرم اب سرکار آپ کا ہے

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


کر دیجیے کرم اب سرکارؐ آپ کا ہے

بندہ گدائے پرور بیمار آپﷺ کا ہے

ہر آنکھ کی ہے ٹھنڈک دل کی یہی تمنا

ہر گام ہر گھڑی وہ دیدار آپﷺ کا ہے

کوئی نہیں جہاں میں جس سے ملا ہو اتنا

جتنا ملا ہے سب کو یہ پیار آپﷺ کا ہے

مولا نے جو بھی نعمت بخشی ہے اس جہاں کو

ہر شئے میں صرف نورِ انوار آپﷺ کا ہے

لکھا جب اسم آقاﷺ دل پھٹ گیا قلم کا

دل بول اٹھا یہ دل تو دلدار آپﷺ کا ہے

دیکھا جو نوری چہرہ بولے بلالؓ حبشی

دل جان جسم میرا سرکار آپﷺ کا ہے

کوثر کی ہے تمنا کوثر ہی دیجیے گا

صائم سدا جہاں میں میخوار آپ کا ہے


عابد حسین صائم

No comments:

Post a Comment