خود اپنے آپ سے اپنا گلہ نہیں کرتے
ہم اپنی بات کسی سے کہا نہیں کرتے
کھلونے ٹوٹے تو بازار سے لے آئیں گے
جو ٹوٹ جاتے ہیں دل وہ جڑا نہیں کرتے
تمہاری ذرہ نوازی ہے جو نواز دیا
ہم اپنے منہ میاں مٹھو بنا نہیں کرتے
یہ آئینہ ہے صداقت بیان کرتا ہے
غلط نقوش تو اس میں بنا نہیں کرتے
سعید ہم پہ جو گزری وہ دل میں رکھتے ہیں
کبھی کسی سے کوئی تذکرہ نہیں کرتے
سید سعید احمد کڑوی
No comments:
Post a Comment