پرواز
تم نے کہا؛
آسمان پر اک ذرا پتھر تو اٹھا کر دیکھو یارو
یہ حوصلہ اور ہمت کی نصیحت
اٹھا کر دیکھا تھا ہم نے بھی یارو
بتاؤں تمہیں کیا ہوا
یہ پتھر تو مجھ پر ہی آ گرا
چوٹ لگی
کہاں کہاں لگی
کس طرح لگی
میں تو لہو لہان ہو گئی ہوں
اور بے جان ہو گئی ہوں
اور اب اک میری بھی سنو
ہر مشورے پر عمل کرنے سے پہلے
اپنے کمزور بازوؤں کے ساتھ
زمین کی سختی اور
آسمان کی دوریاں بھی تو دیکھو یارو
ڈآکٹر مسعودہ امام
No comments:
Post a Comment