مکتب
جب مکتبوں سے علم اُٹھ جائے
اور عالموں کی زبانیں گُنگ ہو جائیں
تو بپھرتی ہوئی جوانیاں
طویل تجربوں کی بصیرتوں سے محروم ہو کر
بھٹکنے لگتی ہیں
ایسے میں جب کہیں سے کوئی سبق نہ ملے
تو زندگی خود درس گاہ بن جاتی ہے
مگر اس درس گاہ سے جو سبق ملتے ہیں
ان سے علم کم
اور عبرت زیادہ حاصل ہوتی ہے
رضی عابدی
No comments:
Post a Comment