Sunday, 5 October 2025

میرے دامن میں ہے کچھ خاک ان کے آستانے کی

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


میرے دامن میں ہے کچھ خاک ان کے آستانے کی

زمانہ اب کرے ہمت مِری قیمت لگانے کی

بجز حُبِ نبیؐ کچھ بھی نہ کام آئے گا محشر میں

ریاضت، بندگی، تقویٰ، سخاوت، التجا، نیکی

اسے پھر دولتِ کون و مکاں کی کیا ضرورت ہے

جسے کچھ خاک مل جائے تمہارے آستانے کی

انہیں کا ذکر آئے گا، انہیں کے نام آئے گا

کہیں سے ابتداء کیجے محبت کے فسانے کی

یہی حکمِ شریعت ہے، یہی فرضِ محبت ہے

ثناء کیجے محمدﷺ کی محمدؐ کے گھرانے کی

نظارہ کرنے والے سبز گنبد کا یہ کہتے ہیں

کہ اک مرکز پہ ہیں رنگینیاں سارے زمانے کی

بوقتِ پُرسشِ اعمال تم خاموش ہو رونق

یہی تو ہے گھڑی نعتِ نبیؐ کہہ کر سنانے کی


رونق بدایونی

No comments:

Post a Comment